سرکاری تعلیمی اداروں کےموسم سرما کے اوقات کارتبدیل،نیا شیڈول جاری

سرکاری تعلیمی اداروں کےموسم سرما کے اوقات کارتبدیل،نیا شیڈول جاری

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم دسمبر 2026 سے 29 جنوری 2027 تک اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل رہیں گے۔

ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبین نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ نئے شیڈول کا اطلاق شہری اور دیہی علاقوں کے تمام متعلقہ سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات

نوٹی فکیشن کے مطابق سنگل شفٹ میں کام کرنے والے تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 2 بجے چھٹی ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی سرگرمیاں صبح ساڑھے 8 بجے سے شروع ہوکر دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوں گی۔

پریپ اور ای سی ای کلاسز کا شیڈول

پریپ کلاسز کے لیے صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ای سی ای ون کی کلاسیں صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 11 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ ای سی ای ٹو کا تدریسی وقت صبح ساڑھے 11 سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگا۔

ڈبل شفٹ اداروں کے اوقات کار

دو شفٹوں میں چلنے والے تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 15 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک ہوگی۔ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ کا اختتام دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کو اس شفٹ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا اور چھٹی شام 6 بجے ہوگی،وفاقی نظامت تعلیمات نے متعلقہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما کے لیے جاری کردہ نئے شیڈول پر مقررہ تاریخ سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

editor

Related Articles