مولانا فضل الرحمان کی سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کی کال بری طرح ناکام ہوگئی، کارکنوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ ردعمل سامنے نہ آسکا، نہ شاہراہیں بند ہوئیں اور نہ ہی معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے،مولانا کی احتجاجی اپیل کے باوجود ملک بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی، تمام بڑی شاہراہیں کھلی رہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی برقرار رہی۔
فضل الرحمان کی احتجاجی سیاست کو عوامی سطح پر پذیرائی نہ مل سکی، کارکنوں کی عدم دلچسپی نے مولانا کی کال کی سیاسی قوت پر سوالات کھڑے کردیے۔ سڑکوں پر نکلنے کے اعلانات کے باوجود عملی طور پر کوئی بڑا عوامی ردعمل دکھائی نہ دیا۔
ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں، آمدورفت اور روزمرہ معمولات بلا تعطل جاری رہے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہی اور عوام کو کسی بڑی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال کے باوجود سڑکیں سنسان احتجاجی مراکز میں تبدیل نہ ہوئیں، کارکنوں کی عدم شرکت نے احتجاجی سیاست کے دعووں کو عملی امتحان میں ڈال دیا۔
