فضل الرحمان کا سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی مسترد، پیسے اور جائیدادیں قیادت بنائے اور ڈنڈے غریب عوام کھائیں، کیوں؟ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
Home - آزاد انتخاب - فضل الرحمان کا سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی مسترد، پیسے اور جائیدادیں قیادت بنائے اور ڈنڈے غریب عوام کھائیں، کیوں؟ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ملک بھر میں سڑکیں بلاک کرنے اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین، عوامی حلقوں اور سیاسی مبصرین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصرے اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ناقدین کے بیانات میں مولانا فضل الرحمان کی اس کال کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین کی ایک بڑی تعداد نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پیسے اور جائیدادیں مولانا اور ان کی آل اولاد بنائیں، جبکہ سڑکوں پر ڈنڈے غریب اور یتیم مدرسوں کے طلباء کھائیں‘‘،عام شہریوں نے سڑکیں بند کرنے اور نظامِ زندگی مفلوج کرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں اور شہروں کی اہم سڑکوں کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان دیہاڑی دار مزدوروں، تاجروں، طلباء اور مریضوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجز کے اس دور میں کاروباری سرگرمیوں کا تعطل اور آمدورفت میں رکاوٹیں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔
سماجی حلقوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ سیاسی قیادت اپنے مطالبات منوانے کے لیے دینی مدارس کے کم عمر طلباء اور عام کارکنان کو فرنٹ لائن پر لانے کے بجائے پارلیمانی فورمز اور آئینی و قانونی ذرائع کو بروئے کار لائے۔
سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین کے مطابق پاکستان کی سیاست میں احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے طریقہ کار پر ہمیشہ سے دو متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔
ایک جانب جہاں فضل الرحمان ملک مخالف اقدامات پر اپنے کارکنان کو اکسا رہے ہیں تو دوسری جانب شہریوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا ایک بڑا طبقہ روزمرہ زندگی میں خلل اور معاشی نقصانات کے باعث اس طرزِ سیاست کی کھل کر مخالفت کر رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی سیاست میں دھرنوں اور احتجاجی تحریکوں کے طریقہ کار پر ہمیشہ سے دو متضاد آراء موجود رہی ہیں۔
ایک طرف اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے عوامی طاقت کے مظاہرے کو مؤثر ہتھیار سمجھتی ہیں، تو دوسری طرف شہریوں اور معاشی ماہرین کے نزدیک بار بار کے احتجاج ملکی معیشت اور روزمرہ زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا کہ ملک میں پائیدار سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے تمام فریقین کو تصادم کی سیاست سے گریز کرتے ہوئے سنجیدہ مذاکرات اور پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینا چاہیے۔