فضل الرحمن کی کال پر مٹھی بھر کارکنوں کا انوکھا احتجاج، لائٹس، کیمرہ، ایکشن اور پھر گھر واپسی

فضل الرحمن کی کال پر مٹھی بھر کارکنوں کا انوکھا احتجاج، لائٹس، کیمرہ، ایکشن اور پھر گھر واپسی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال کو عوام کی جانب سے خاطر خواہ پذیرائی نہ مل سکی۔ 

 ملک کے مختلف شہروں میں شاہراہیں کھلی رہیں، کاروباری مراکز معمول کے مطابق فعال رہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی برقرار رہی۔

کوئٹہ میں بھی مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال بے اثر رہی، جمعیت کے کارکن بڑی تعداد میں سڑکوں پر نہ نکلے، شہر کے راستے کھلے رہے جبکہ شہری اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف نظر آئے۔

ملک گیر صورتحال سے متعلق فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد، سکھر، مردان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی معمولاتِ زندگی رواں دواں رہے۔

اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں جمعیت کے مٹھی بھر کارکن مختصر وقت کے لیے سڑکوں پر نکلے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد گھروں کو واپس روانہ ہوگئے۔

ملک گیر احتجاج کی کال کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کے بجائے اپنے روزمرہ کے معمولات کو ترجیح دی، جس کے باعث احتجاج کو وسیع عوامی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔

مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال پر عوامی ردعمل نے جمعیت کی سیاسی قیادت کی عوامی حمایت اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت پر بھی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

Related Articles