فضل الرحمان کی سڑکیں بلاک کرنے کی کال مسترد، شاہراہیں کھلی، موٹرویز پر ٹریفک جاری، معمولاتِ زندگی رواں دواں

فضل الرحمان کی سڑکیں بلاک کرنے کی کال مسترد، شاہراہیں کھلی، موٹرویز پر ٹریفک جاری، معمولاتِ زندگی رواں دواں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بے ضابطگیوں اور قبضوں کے معاملات پر پردہ ڈالنے اور تحقیقات سے توجہ ہٹانے کے لیے دی گئی مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال عوام نے مسترد کردی ،  ملک بھر میں حالات مکمل طور پر پُرامن اور معمول کے مطابق ہیں۔

 ملک بھر میں حالات مکمل طور پر پُرامن ، تمام موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری ہے جبکہ کاروباری مراکز اور روزمرہ زندگی کی سرگرمیاں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔

ذرائع اور زمینی حقائق کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں سرگودھا کانفرنس سے قبل راستوں کی بندش، موٹروے کی معطلی اور کرفیو جیسی صورتحال کے دعوے کرتے ہوئے کوہستان و چترال سے بدین اور چمن تک شاہراہیں بند کرنے کی کال دی تھی، تاہم ملک کے کسی بھی حصے میں عوام یا کارکنوں کی جانب سے سب سکون کا دور دورا ہ ہے جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ عوام پرامن اور احتجاجی سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان کی الیکشن کمیشن میں جعل سازی پکڑی گئی، اہلیہ کا 55 تولہ سونا اچانک اسلحے کے خانے میں منتقل، بغیر فروخت مالیت بھی آدھی رہ گئی

اس کے ساتھ ساتھ موٹروے ،  تمام اہم شاہراہیں، بشمول سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب اور میانوالی کے راستے مکمل طور پر کھلے ہیں اور مسافر بلا خوف و خطر اپنی منزلوں کی جانب سفر کر رہے ہیں ، ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بازار کھلے ہیں، تفریحی مقامات اور کھیل کے میدانوں میں بچوں اور نوجوانوں کی چہل پہل جاری ہے، اور عوام معمول کے مطابق اپنے کام کاج میں مصروف ہیں۔

شہریوں نے احتجاجی سیاست کے بجائے روزمرہ معمولات کو ترجیح دی ہے، جس کے باعث جے یو آئی سربراہ کا ملک جام کرنے کا ا علان محض بیانات تک محدود رہا اور ملک بھر میں امن و امان کی فضا برقرار ہے۔   ملک بھر کے باشعور عوام نے انتشار اور سڑکیں بند کرنے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی کے ذاتی یا سیاسی ایجنڈے کی بھینٹ چڑھنے کے لیے تیار نہیں ، عوام نے  اپنے روزگار، کاروبار اور معمولاتِ زندگی کو ترجیح دی ہے، جس سے یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ ملک جام کرنے کے دعوے محض کھوکھلے نعروں سے زیادہ کچھ نہیں۔

editor

Related Articles