پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کا نیا باب، اسلام آباد میں اہم اجلاس کل ہوگا

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کا نیا باب، اسلام آباد میں اہم اجلاس کل ہوگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 27 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع کی شرکت متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع کی شرکت کی حتمی تصدیق آج شام تک متوقع ہے۔

اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز، علاقائی سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورۂ پاکستان کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

موجودہ علاقائی پیشرفت کے تناظر میں اس اجلاس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل، ریٹائرڈ جنرل نعمان محمود بھی اجلاس کے انتظامی اور ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles