آصف زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات، نئے صوبوں سمیت مختلف امور پر اہم مشاورت

آصف زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات، نئے صوبوں سمیت مختلف امور پر اہم مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے علاقے گلبرگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کی محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں نظام کی ازسرنو تشکیل، سسٹم ری سیٹ، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامی ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں اور ان سے متعلق مختلف امور پر مشاورت بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی اتفاقِ رائے کی کوششیں تیز، محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے اہم ملاقات، اہم امور پر اتفاق رائے قائم

ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل سے متعلق معاملات ملاقات کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

editor

Related Articles