تحریکِ انصاف رہنما شیخ وقاص اکرم یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سےیکجہتی کیلئے ڈی چوک پہنچ گے

تحریکِ انصاف رہنما شیخ وقاص اکرم یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سےیکجہتی کیلئے ڈی چوک پہنچ گے

پاکستان تحریک انصاف وفد کی ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی قیادت میں ڈی چوک آمد اور یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے شیخ وقاص اکرم نے خطاب کیا اور ملازمین سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف ممبر پارلیمنٹ شیخ وقاص اکرم نے یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت میں شامل لوگ عوام کے دشمن ہیں خیر خواہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی گاڑی کے ٹائر تین کروڑ میں منگوائے گئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جو سیاسی رہنما الیکشن سے قبل بغیر سکیورٹی کے گھومتے تھے برسر اقتدار آتے ہی پروٹوکول کیساتھ گھومنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں لینڈ ریونیو، جوڈیشل اور ڈومیسائل ریکارڈ غائب ہوگیا: اہم تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ اپنے پروٹوکول کے لیے آپ کے بچوں کا نوالہ چھینتے ہیں ۔ ہمارے دور میں آپ نے جو دھرنا دیا تھا تو ہم نے مطالبات تسلیم کئے تھے۔ یہ لوگ پیپلز پارٹی والے ظالم کا ساتھ دے کر ظالم سے بڑھ کر ظالم ہیں ، انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی نے جیل سے حکم دیا کہ ڈی چوک جاؤ اور آپ لوگوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرو، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا ہے کہ آپ لوگ باہر نکلو اور عوام کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ ۔شیخ وقاص نے کہا کہ جس بھٹو نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا اس کی پارٹی آج ظالمو کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا ظالموں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے حکمران طبقے سے کہا کہ اگر بند کرنا ہے تو آئی پی پیز کو بند کرو ۔مزدوروں پر کیوں زور چلا رہے ہو ۔ اپنی عیاشیاں اور سیریں بند کریں ۔ہم یوٹیلیٹی اسٹورز ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ شیخ وقاص نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہو اور ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ثابت قدم رہےتو یہ لوگ کمزور ہو جائیں گےاور جھک جائیں گے ۔

editor

Related Articles