وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے نام پر نوکری کا جھانسہ دیکرسادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورنے وا لانوسرباز پولیس نے پکڑلیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں سے پیسے لے کر نوکری کا جھا نسہ دینے والے فراڈیے کی شناخت محمد جمیل ولد عزیز اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے وزیراعلیٰ ’’کے پی کے ‘‘ کے نام پر نوکری کا جھا نسہ د ے کر بہت سارے لوگوں سے پیسے بٹورے اور پھر انہیں آسرے ہی دیتا رہا۔ شہری کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لا ئی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیساتھ مذاکرات سے متعلق عمرایوب کااہم بیان آگیا
فراڈیے کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کا رروائی کی جا ئے گی ۔ صوبائی کابینہ کی طرف سےجاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ یا صوبائی حکومت کا نام استعمال کرنے و الے تمام نوسربازوں کو سخت سے سخت ترین سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت معاہدے پرعملدرآمد کرے، ورنہ حافظ نعیم الرحمٰن کابڑا بیان آگیا

