جج سے تلخ کلامی : خاتون وکیل نے سیشن عدالت کو تالا لگوا دیا

جج سے تلخ کلامی : خاتون وکیل نے سیشن عدالت کو تالا لگوا دیا

سریاب روڈ پر سیشن عدالت میں فی میل وکیل نے دیگر وکلاء کے ساتھ مل کرسول جج کی عدالت کوتالالگاکربندکرادیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی جیونیوز کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ کوئٹہ کی سیشن کورٹ میں سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے مابین ایک مقدمے کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے استعفے کی پیشکش کر دی

جس کے باعث خاتون وکیل نے اپنے دیگر ساتھی وکلاء کے ساتھ مل کر جج کی عدالت کو تالالگوا دیا ۔ خاتون وکیل کی سول جج کی عدالت کو تالا لگا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب اور ہراساں کرنے پر3 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتانا ہےکہ سول جج اور خاتون وکیل کےدرمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے، اب معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *