چند منٹوں میں افواج پاکستان نے افغان طالبان کی 4 چیک پوسٹوں کے پرخچے اُڑ دیئے

چند منٹوں میں افواج پاکستان نے افغان طالبان کی 4 چیک پوسٹوں کے پرخچے اُڑ دیئے

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی مبینہ دراندازی کے بعد جوابی کارروائی میں افواج پاکستان نے چند منٹوں میں افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چمن سیکٹر میں کارروائی کے دوران تحریک طالبان افغانستان کی متین تھانہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کی پستہ تھانہ چیک پوسٹ بھی تباہ کر دی گئی۔

کارروائی کے دوران تحریک طالبان افغانستان کی المرجان تھانہ چیک پوسٹ کو بھی تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی پاک افغان سرحد پر مبینہ دراندازی کے جواب میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان میں بڑی کاروائی، تحریک طالبان کے سینیئر کمانڈر عبدالولی داور کی ہلاکت کی اطلاعات

دوسری جانب پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی جانب سے مبینہ جارحیت کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے، جبکہ سرحدی علاقے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔

سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر چوکس کردیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے اضافی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles