پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اکثریتی ارکان نے لانگ مارچ کو مؤخر کرکے نئی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا ہے کہ پارٹی کے اندر لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔ بعض ارکان نے 4 اکتوبر جبکہ زیادہ تر اراکین نے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے متعدد ارکان کی رائے ہے کہ لانگ مارچ کے لیے مزید تیاری اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے اضافی وقت درکار ہے جس کے باعث موجودہ تاریخ پر نظرثانی کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے دوران ارکان نے مختلف تجاویز پیش کیں تاہم اکثریتی ارکان لانگ مارچ کو مؤخر کرکے نئی تاریخ مقرر کرنے کے حق میں ہیں۔