پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر ایک بار پھر وضاحت کر دی۔
ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ایک سیمینار میں کی گئی ان کی بات کا اگر کسی نے غلط مطلب لیا تو وہ اس حوالے سے پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کروڑوں کی کرپشن، ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ، نیب کے نوٹسز، نثار کھوڑو کی بدعنوانیاں منظر عام پر آگئیں
یاد رہے کہ چند روز قبل ایک سیمینار کے دوران نثار احمد کھوڑو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس کے بعد ان کے بیان پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تنقید سامنے آئی تھی۔
بعد ازاں نثار کھوڑو نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک قابلِ احترام شخصیت ہیں اور ان کے بارے میں ان کی گفتگو کو غلط انداز میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :نثار کھوڑو کی کچھ عرصہ قبل نشے میں دھت ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل


