آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، وائٹ بال کپتان کا فیصلہ آج متوقع

آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، وائٹ بال کپتان کا فیصلہ آج متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج پریس کانفرنس میں وائٹ بال کپتان کے نام کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز نے 15 رکنی سکواڈ کو منتخب کیا ہے، جس میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے باہر کیے گئے سابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے دورے میں شامل کیا گیا ہے، تاہم زمبابوے کے دورے میں انہیں آرام دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف تمام میچز میں جبکہ زمبابوے میں صرف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی حکمت عملی کے تحت دونوں دوروں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، جبکہ زمبابوے کے لیے زیادہ تر ڈومیسٹک پرفارمرز کو ترجیح دی گئی ہے۔

آسٹریلیا کا دورہ 4 سے 10 نومبر تک 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل ہوگا، جبکہ 14 سے 18 نومبر کے درمیان 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد ٹیم زمبابوے جائے گی، جہاں 24 سے 28 نومبر تک 3 ون ڈے میچز اور یکم سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کا شیڈول ہے۔

Related Articles