سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ اپوزیشن کا الائنس نہ بنانے سے سب سے زیادہ نقصان کا سامنا پاکستان تحریکِ انصاف کو کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دورائےنہیں بانی پی ٹی آئی سب سےمقبول لیڈرہیں تاہم موجودہ حالات میں تحریک انصاف سےاسٹرٹیجی سےمتعلق غلطیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کےمطابق پی ٹی آئی پرتنقید نہیں کرنا چاہتا،عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں،نوفروری کوپی ٹی آئی کوسڑکوں پرہونا چاہیےتھا،اس دن احتجاج نہ کرکےبہت بڑی غلطی کی گئی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ناراض ہیں، بانی پی ٹی آئی اورفضل الرحمان کا افغان پالیسی سےمتعلق موقف ایک ہے۔وزیر دفاع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی،علیمہ خان کو عمران خان کی رہائی کے لیے باہر نکلنا ہو گا، بانی کی فیملی کے نکلنے سے لوگ ساتھ دیں گے، یہ موروثی سیاست نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ نے مشکل حالات کا سامنا نہیں کیا، مشکل حالات کا ہم نےسامنا کیا، عمران خان نےموجودہ لیڈرشپ کوایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے ممکنہ سپورٹ بارے انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمسئلےڈونلڈ ٹرمپ نہیں پاکستانیوں نےحل کرنے ہیں، سٹریٹ پرپشر بڑھانے کے لیے اپوزیشن الائنس کو آگےبڑھانا ناگزیر ہو گا۔