لاہور: شہری سے 21 لاکھ تاوان لیکر مغوی کو چھوڑنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے نعیم ساجد نامی شخص، جوکہ کام سے واپسی پرگھر جا رہا تھا، اسے دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب 4 افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
مغوی کی گاڑی کا پیچھا اْن کے سگے بھائی وقاص اور کزن نعمان نے کیا۔ مغوی کو اغوا کر کے محمود بوٹی کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بناتارہا اور تاوان مانگتے رہے۔ جس کے بعد ملزمان نے 21 لکھ روپے تاوان لیکر مغوی کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقہ میں چھوڑدیا اور رقم آپس میں بانٹ لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں وقاص ، نعمان ، محسن ، 3 پولیس اہلکار جبکہ 1 سپیشل برانچ اہلکار بھی شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کرکےمزید تحقیقات جاری ہے، ایس پی سول لائن کے مطابق ملزمان سے تاوان کی رقم برآمد کرنے کے بعد غوی کے حوالہ کردی گئی۔