برہان: پی ٹی آئی قافلہ اٹک کے قریب کٹی پہاڑی علاقہ پہنچ گیا، رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پرعزم

برہان: پی ٹی آئی قافلہ اٹک کے قریب کٹی پہاڑی علاقہ پہنچ گیا، رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پرعزم

برہان: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری احتجاج دوسرے روز میں داخل ہونے کے بعد مرکزی قافلہ رات کو برہان میں قیام کے بعد اٹک کے قریب کٹی پہاڑی علاقہ پہنچ گیا ہے۔

اٹک کے کٹی پہاڑی دشوار گزارعلاقہ پہنچ کر پی ٹی آئی قافلے کی طرف سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اٹک میں تعینات ہزاروں پولیس کی نفری چاروں طرف سے نگرانی کررہے ہیں، جبکہ مظاہرین پرشیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کٹی پہاڑی علاقے سے آزاد ڈیجیٹل کے نمائندے عارف خان کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں مرکزی قافلے نے زیادہ سے زیادہ 500 سے 700 گز کا فاصلہ طے کیا ہوگا۔

پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے اسلام آباد کی طرف کوششیں زورو شور سے جاری ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کے ذریعے ورکرز کو پچھے دھکیلنے کیلئے پوری قوت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کنٹینرزکو ہٹانے کیلئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں، لیکن پولیس کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑرہاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *