انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انٹربینک ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 96 پیسے رہا۔ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب آج کاروباری دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اورنیا ریکارڈ بن گیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا، کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہوا۔