اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک احتجاج پر شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روکتے ہوئے سیکرٹری وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں سماعت کی گئی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکرٹری، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو ایک ہفتے کے اندر شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شیر افضل مروت اپنے وکیل بار کے صدر ریاست علی آزاد اور اسامہ طارق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔