Skip to content
لاہور،مرغی مزید مہنگی ہو گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے کا مزید اضافہ ہو گیا۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق سات روپے کے اضافے کے بعد فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز گوشت 439 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر مر غی کی قیمت میں بھی مزید پانچ روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر مر غی 308 روپے کلو ہو گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، فی درجن انڈوں کی قیمت 352 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔