وزیرِاعظم کی بجلی صارفین کے لیے نرخوں میں مزید کمی اور بجلی کے پیداواری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی بجلی صارفین کے لیے نرخوں میں مزید کمی اور بجلی کے پیداواری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین کے لیے نرخوں میں مزید کمی اور مستقبل کے بجلی کے پیداواری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مستقبل میں صرف کم لاگت والے بجلی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے اور بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کے استعمال کو فوقیت دی جائے۔ اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ پن بجلی کے منصوبے نہ صرف کم لاگت ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں اور ان سے صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سب سے زیادہ اور کم قیمت بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں

انہوں نے کم لاگت بجلی کی پیداواری لاگت اور ترسیلی نظام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ پر جلد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں مستقبل کے بجلی کے منصوبوں، جاری منصوبوں کی تعمیر کی پیشرفت، اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بجلی کی موجودہ طلب و رسد اور بجلی گھروں کے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم نے ترسیلی نظام کی اصلاحات اور کم لاگت بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر زور دیا تاکہ عوام کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

editor

Related Articles