ملک میں سردی کی لہر بدستور جاری ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے سے اسکردو میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کوئٹہ اور قلات میں پارہ 5 اور مالم جبہ اور دیر میں 3 ڈگری رہا۔ بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف اور سرد چل رہا ہے ۔دن میں دھوپ ہونے کےباوجود اچھی سردی جاری ہے۔ بارش کا ابھی موڈ نہیں ہے او رکچھ دن تک کوئی امکان نہیں ہے۔ موسم خشک اور سرد رہے گا۔ ایک مغربی سلسلہ شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جو پہاڑوں پر بارش اور ہلکی برف باری کا سبب بنے گا۔ گلگت بلتستان ،سکردو، چترال، پارہ چنار، مالم جبہ، کشمیر کے بلند پہاڑوں میں برف باری ہلکی بارش کا سبب بنے گا۔
پنجاب، سندھ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونحواہ کے علاقوں میں بادل موجود ہوں گے البتہ بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔