پی ٹی آئی کے 54 لاپتہ افراد کی تفصیلات میرے پاس ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی

پی ٹی آئی کے 54 لاپتہ افراد کی تفصیلات میرے پاس ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 54 لا پتہ کارکنان کی تفصیلات میرے پاس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 54 لا پتہ کارکنان کی تفصیلات میرے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جب سے فیض حمید پکڑے گئے ہیں بانی پی ٹی آئی زیادہ شور کر رہے ہیں۔

حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین مذاکرات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر سول نافرمانی کا شوق ہے تو پہلے وہ اپنا شوق پورا کر لیںہم کسی سے بھی گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: سانحہ 9مئی کی تحقیقات، سپریم کورٹ کا عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے لا پتہ کارکنان کے حوالے سے انہوں نے دعوٰی کیا کہ54 لا پتہ افراد کی تفصیلات میرے پاس ہیں جس کسی شک ہے وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے کوئی معصوم شخص پولیس کی حراست میں نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح سے فتنتہ الخوارج کے خلاف لڑ رہی ہے اسی طرح سے حکومت فتنتہ السیاست کے خلاف بھی برسرِ پیکار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف مزاکرات کی بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

editor

Related Articles