لاہور میں سورج کی چمکتی کرنوں کے ساتھ دھند کا راج کم ہوتا نظر آ رہا ہے، جس سے شہر میں سرد موسم کے باوجود دھند کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ نوٹ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق، 11 جنوری کو لاہور میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، جو سردی کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ موجودہ حالات میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرم کپڑوں کا استعمال جاری رکھیں اور غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔