ہر سال ایک لاکھ افراد کو گھر فراہم کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا  ہے کہ ہر سال ایک لاکھ افراد کو گھر فراہم کریں گے۔

لاہور میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت ہر منصوبے پر ن لیگ کی مہر ہے، ہم صرف نوازشریف کے سولجرز کی طرح کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں کم آمدن والے افراد کو گھر مل رہے ہیں،اپنا گھر،اپنی چھت پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ دیا جارہاہے، ہر سال ایک لاکھ افراد کو گھر فراہم کریں گے،پانچ سال میں 5 لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ، پاکستان میں بھی اضافہ متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 22 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں، بے گھر افراد کیلئے نیا منصوبہ لارہے ہیں، جس میں 3 مرلہ مفت پلاٹ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے 45 سال ملک اور عوام کی خدمت کی، جب بھی ایٹمی پروگرام اور ملکی ترقی کا ذکر ہوگا نوازشریف کا نام سامنے آئے گا۔

editor

Related Articles