سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مشہہورو معروف پراجیکٹ القادر یونیورسٹی، گزشتہ چار سال میں صرف 200 طلباء کو داخلہ دے سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کے القادر مشہور و معروف پراجیکٹ میں گزشتہ چار میں صرف 200 طلباء نے داخلہ لیا ، لیکن اس پراجیکٹ کے سبب انہیں قانونی مشکلات اور ممکنہ جیل کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ میڈیا پر اس پراجیکٹ کی کافی حد تک مقبولیت کے باوجود صرف 200 طالب علموں کو داخلہ دے سکا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے واپس بھیجے گئے 190 ملین پاؤنڈ کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے لاکھوں کا عطیہ اور 458 کنال اراضی حاصل کرنے کے الزامات پر نیب مقدمات کا سامنا ہے، جس سے اختیارات کے غلط استعمال پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں اور مالی بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
روحانی اور مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے عمران خان کے دور میں شروع کی گئی انتہائی مشہور القادر یونیورسٹی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کی جانب سے غیر تسلیم شدہ ہے۔ یہ ادارہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سالانہ الحاق کے سرٹیفکیٹ پر انحصار کرتا ہے، جو ابتدائی وعدوں اور تشہیر کے باوجود سرکاری ایکریڈیشن کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔
القادر یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد الرحمان نے تصدیق کی کہ انسٹی ٹیوٹ کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کی طرف سے ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ “یہ اب القادر کالج ہے کیونکہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈگری دینے کا اسٹیٹس ابھی موصول ہونا باقی ہےاور اسے ابھی ایکریڈیٹیشن کے بیشتر مسائل کا سامنا ہے۔
اندراج شدہ طلباء کی کل تعداد کے بارے میں، ڈاکٹر امجد نے انکشاف کیا کہ ادارے نے اپنے پہلے سال میں 41 اور اگلے سال 60 طلباء کا داخلہ کیا، 2021 سے اب تک 200 طلباء کی کل تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے میں کچھ ریگولیٹری چیلنجز کا سامنا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں روحانی اور مذہبی تعلیم کے لیے ایک اعلیٰ ادارے کے قیام کے ابتدائی دعووں کے باوجود پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کو تسلیم کرنے کی جدوجہد نے اس کی پیشرفت کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
تدریسی عملے کی کل تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ القادر کالج میں اس وقت 12 ریگولر فیکلٹی ممبران ہیں جن میں سات پی ایچ ڈی ہولڈرز اور پانچ ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں۔ “وزٹنگ فیکلٹی کے اضافے کے ساتھ، کل تدریسی عملہ 80 تک پہنچ جاتا ہے،” انہوں نے ایکریڈیٹیشن اور محدود طلبہ کے اندراج کے ساتھ جاری مسائل کے باوجود تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
جب فیس کے ڈھانچے کے بارے میں پوچھا گیا تو، القادر کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا، “ہم کل طلباء میں سے 95% کو اسکالرشپ پیش کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تعلیم مستحق امیدواروں کے لیے قابل رسائی ہو۔ ہم اپنے ‘لقما اقدام’ کے ذریعے طلباء کو مفت کھانا بھی فراہم کرتے ہیں، جس سے 50 طلباء مستفید ہوتے ہیں اور مقامی عطیہ دہندگان کی طرف سے فنڈز سے ہر ماہ 0.5 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ تقریباً 95 فیصد طلباء کالج کے ہاسٹلز میں مقیم ہیں جن میں ملک کے تمام صوبوں کے طلباء رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامع سپورٹ سسٹم کا مقصد شمولیت کو فروغ دینا اور متنوع پس منظر کے طلباء کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے، جو مالی اور آپریشنل چیلنجوں کے باوجود تعلیم کو قابل رسائی بنانے کے لیے کالج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2021 میں داخلہ لیا گیا پہلا بیچ، جس میں 23 طلباء-16 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں- 2025 میں گریجویٹ ہو جائیں گے۔ “2024 میں، 100 طلباء کو داخلہ دیا گیا، جن میں سے 70 نے مینجمنٹ سائنسز کا انتخاب کیا اور 30 نے بی ایس اسلامک اسٹڈیز کا انتخاب کیا۔ زیادہ تر طلباء اسلامی علوم پر مینجمنٹ کی تعلیم کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ کالج کے سالانہ اخراجات تقریباً 6-7 ملین روپے تھے۔ انہوں نے سرکاری محکموں کی طرف سے ٹرسٹ کے چیریٹی سٹیٹس کی زیر التوا منظوری کی وجہ سے عطیات کو محفوظ کرنے میں درپیش چیلنجوں پر بھی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہم آمدنی کے ماڈلز پر انحصار کرتے ہیں جیسے تحقیق، تربیت، اور انفرادی عطیہ دہندگان جو طلباء کو ضرورت کی بنیاد پر فنڈ دیتے ہیں،” انہوں نے مالی رکاوٹوں کے باوجود آپریشنز کو برقرار رکھنے اور طلباء کی مدد کرنے کی کوششوں پر فوکس کرتے ہیں۔
یہاں یہ امر اہم ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں ہی القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں جو گزشتہ ایک ماہ میں تین بار مؤخر ہو چکا ہے۔ اب فیصلہ 17 جنوری کو متوقع ہے، دونوں کو القادر ٹرسٹ کے قیام میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں بڑی سزاؤں کا سامنا ہے۔