پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کر دی۔
مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈپازٹس کی مدت آج ختم ہو رہی تھی، آج متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال کی توسیع کرکے پاکستانی معیشت کو بڑا سہارا دے دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق متحد ہ عرب امارات نے پاکستان کو مالی دباؤ سے بچانے اور اقتصادی پوزیشن کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا، مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔