سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اٹلی کا دورہ، اہم ملاقاتیں

دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے اس کے علاوہ تیسری کارروائی خیبر ضلع کے عمومی علاقے باغ میں کی گئی، جہاں  سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں 4 خوارج  ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونیوالوں میں خارجی رہنما عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص شامل ہیں، اس آپریشن میں دو خوارج زخمی ہو ئے، مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

editor

Related Articles