پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، سینیٹر فیصل واؤڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ انہوں نے پہلے ہئ واضح کیا تھا ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ کی ہوا نک چکی ہے اورعلی امین گنڈاپور مجھے وزارت اعلیٰ پربھی نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی کے لیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلےگا، اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ کوئی مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، جس حکومت کو پی ٹی آئی  فارم 47 کی حکومت کہتی تھی اس سے مذاکرات کیوں کیے؟ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور ایک اعظم خان موجود ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی دسمبر تک تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں، 190ملین پاؤنڈ کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *