سعودی عرب میں عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو اب گردن توڑ بخار (مینیجک) کی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان اور دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔ اس ہدایت کے مطابق، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن کو ضروری قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ زائرین کو سعودی عرب پہنچنے سے کم از کم دس دن پہلے ویکسینیشن کروانا ہوگی اور ایئرپورٹ پر اس کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
یہ ہدایت 10 فروری سے نافذ العمل ہوگی، جبکہ ایک سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن کو بھی لازمی قرار دیا تھا۔
پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عمرہ زائرین سعودی عرب جا رہے ہیں۔ اگر حکومت پاکستان اس مسئلے کا فوری نوٹس نہ لیتی اور سعودی حکام سے بات نہ کی، تو 10 فروری کے بعد سینکڑوں افراد کو واپس بھیجنے کا خدشہ ہے۔