عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر ردِعمل آگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا اور ہارنے کا غصہ کرکٹ پر اُتارا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ کا تھا۔ عمران خان نے جیل میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا اور میچ ہارنے کی وجہ سے انہوں نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اُتارا، انہوں نے میچ ہارنے پر دکھ کا اظہار کیا۔ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی صورتحال پر افسردہ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، کرکٹ نا تجربہ کار لوگوں کے حوالے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے متعلق عمران خان بہت افسردہ ہیں۔ کرکٹ کیساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، پچھے چند سالوں میں کرکٹ کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles