کاؤنٹر ٹرارزم ڈریپاٹمنٹ نے کوئٹہ شہر میں ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
کاؤنٹر ٹرارزم ڈریپاٹمنٹ کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں، جس کے پیشِ نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوچکی ہیں، جو کہ سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔