اڈیالہ کے باہر ممکنہ دھرنا، پی ٹی آئی قیادت اور اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

اڈیالہ کے باہر ممکنہ دھرنا کے حوالے سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے میں شریک ہونے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ عالیہ حمزہ نے بھی دھرنے میں شریک ہونے کی حامی بھر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں چند رہنما دھرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات نہ ہونے کی صورت میں دھرنا دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا اور گزشتہ روز کی بیٹھک میں اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حق میں نہیں، حتمی فیصلے کا اختیار کور کمیٹی کے پاس ہے۔

editor

Related Articles