آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ روز کرتے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے۔
Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September.
ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے،چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسیں بری طرح متاثر ہوں گی۔
دوسری طرف صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں اور دونوں صوبوں میں تعلیمی ادارے یکم اگست ست دوبارہ کھل چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان میں تدریسی عمل کا آغاز بھی ہوگیا ہے ۔
محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بچے یکم اگست سے واپس سکول آنا شروع ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ تر نجی سکولز 4 اگست سے کھولے گئے۔