قیامت خیز آتشزدگی سے پشاور لرز اٹھا! لاہوری گیٹ جلتا رہا اور حکمران سوتے رہے, تاجروں کو ایک ہی جھٹکے نے روڈ پر لا کھڑا کر دیا

قیامت خیز آتشزدگی سے پشاور لرز اٹھا! لاہوری گیٹ جلتا رہا اور حکمران سوتے رہے, تاجروں کو ایک ہی جھٹکے نے روڈ پر لا کھڑا کر دیا

خیبر پختونخواہ حکومت کی نا اہلی ، لاہوری گیٹ کے علاقے میں پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں میں خوفناک آتشزدگی نے شہریوں اور تاجروں کو ہلا کر رکھ دیا۔

آگ کے باعث متعدد دکانیں اور سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کے پی کے حکومت خواب غفلت میں سوئی رہی۔

واقعے کے بعد متاثرہ کاروباری افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے فوری امداد اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کراچی گل پلازہ کے بعد کوئٹہ اچکزئی پلازہ میں آتشزدگی، پاک فوج کے جوان آگ بجھانے میں مصروف 

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شعلوں کی شدت کے باعث مقامی افراد میں تشویش بڑھ گئی اور تاجروں کو اپنی دکانوں، کاروبار اور جمع پونجی کے جلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا۔

واقعے کے نتیجے میں ہونے والے بھاری مالی نقصان نے پہلے ہی مشکلات کا شکار کاروباری طبقے کے مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔

واقعے کے بعد سب سے اہم سوال حفاظتی انتظامات سے متعلق اٹھ رہا ہے۔ پٹرول جیسی آتش گیر اشیا کی فروخت سے وابستہ کاروبار میں معمولی سی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سہیل آفریدی کا ٹاسک صرف خیبر پختونخوا میں لوٹ مار ہے، ان کی ناکامیوں پر جلد ’وائٹ پیپر‘ لائیں گے، امیر مقام

ایسے میں شہری اور تاجر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ان دکانوں کے حفاظتی انتظامات کی نگرانی کس حد تک کی گئی تھی اور آیا ماضی میں کسی ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی یا نہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک ہی واقعے نے ان کے برسوں کے کاروبار اور سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متاثرہ دکانداروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ اب دوبارہ کاروبار شروع کرنا اور اپنے خاندانوں کا معاشی نظام چلانا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ نقصانات کا فوری تخمینہ لگایا جائے، متاثرہ تاجروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے اور آتشزدگی کی وجوہات سامنے لانے کے لیے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

editor

Related Articles