سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا۔

پاکستان بھر سے اب تک ایک لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد  مزید حج درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی تھی، حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں، 17 روز میں عازمین نے آن لائن اور منتخب بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں۔

رپورٹ کے مطابق عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، وزارت مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حج 2026 : حکومت کا غیررجسٹرڈ شہریوں سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

حکام وزارت مذہبی امورکے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ماضی کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل کرلیا گیاہے، پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کی گئی تھیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے حج درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج زیادہ سے زیادہ 38 سے 42 دنوں کے لیے حجاز مقدس میں قیام کر سکیں گے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت کم مدتی قیام حجاز 20 سے 25 دنوں کے لیے ہوگا۔

سرکاری سطح پر حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ پچاس ہزار اور بارہ لاکھ پچاس ہزار کا لگایا گیا ہے اور یہ رقم ڈالرز کی صورت میں بالترتیب 4050 ڈالر اور 4236 ڈالر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے لئے تین اہم ہدایات جاری کر دیں

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 30 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی ، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 60 فیصد رکھنے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

editor

Related Articles