ہونڈا کے خریداروں کے لیے خوشخبری، ہونڈا سٹی 2025 کا نیا فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کی تیاری

ہونڈا کے خریداروں کے لیے خوشخبری، ہونڈا سٹی 2025 کا نیا فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کی تیاری

ہونڈا پاکستان اپنی مقبول سیڈان گاڑی ہونڈا سٹی کا فیس لفٹ ورژن آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ گاڑی 2021 میں متعارف کرائی گئی چھٹی جنریشن سٹی میں پہلی بڑی اپ ڈیٹ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی کی چھٹی جنریشن جولائی 2021 میں لانچ ہوئی تھی اور یہ کمپنی کی اہم گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے، خاص طور پر ایندھن کی بچت اور شہری ٹریفک میں آسانی کے باعث صارفین میں مقبول ہے۔

نئے فیس لفٹ ورژن کو خریداروں کی بدلتی توقعات اور مارکیٹ کی مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس لفٹ ورژن میں بیرونی ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں جن میں نئے بمپرز، گرل، لائٹس، الائے وہیلز اور سائیڈ مررز شامل ہیں۔

اندرونی حصے میں بھی ڈیش بورڈ کے لے آؤٹ اور مواد میں بہتری، انفوٹینمنٹ سسٹم کی اپ گریڈ اور کنیکٹیوٹی فیچرز میں اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں : ہونڈا اٹلس نے 2026 کے نئے ماڈلز متعارف کروا دیے۔

یہ تبدیلیاں ان بین الاقوامی مارکیٹس سے متاثر ہیں جہاں ہونڈا نے پہلے ہی فیس لفٹ ماڈلز متعارف کروا دیے ہیں جیسے برازیل اور تھائی لینڈ۔ تاہم، پاکستانی ورژن میں اسپیسفکیشنز مختلف ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیا فیس لفٹ ورژن ستمبر 2025 کے پہلے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا اور یہ گاڑی ٹویوٹا یارس اور چانگان السون جیسی سیڈان گاڑیوں کے مقابلے میں پیش کی جائے گی دوسر ی جانب امکان ہے کہ موجودہ انجن آپشنز اور پلیٹ فارم برقرار رکھا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *