مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کے بہاؤ میں پھر سےمسلسل اضافہ، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کے بہاؤ میں پھر سےمسلسل اضافہ، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

سیالکوٹ میں مرالہ بیراج دریاے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں 2لاکھ 49ہزار سے زائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے مزید اضافہ کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دریا چناب مرالہ پر اخراج 2,39,178 کیوسک جو ایک سیلاب کے حوالے سے خطرناک (High)، پوزیشن ہے اور اس وقت پانی کی سطح میں ائک بار پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انڈیا کئ جانب سے جموں کشمیر میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ایک بار پھرسے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے کی اطلاعات ہیں اور اس وجہ سے ایک بار پھرہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطع پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب جموں توی سدھرا پل پر اخراج 20,883 کیوسک ہے جو ایک خطرناک پوزیشن کو ظاہرکرتاہے، اسی طرح مناور توی سرخپور پل پر اخراج 9,211 کیوسک، پوزیشن خطرناک کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ سیالکوٹ میں نالہ ڈیک کنگرا پر اخراج 8,026 کیوسک، پوزیشن معمولی (Normal)، رجحان کمی کوظاہر کرتا ہے۔

editor

Related Articles