سیلابی صورتحال اوربارشوں کےباعث محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،سیالکوٹ، راولپنڈی،پشاورمیں ڈینگی پھیلنےکاخدشہ ہے،اس کے علاوہ سکھر،حیدرآباد،ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مون سون اوردریاؤں کےبہاؤ اورپانی چھوڑےجانےکےباعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب کےباعث ڈینگی مچھرکوافزائش کیلئے ماحول مل رہا ہے۔