اسلامی نظریاتی کونسل کا رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ٹیکس سے متعلق بڑا اعلان

اسلامی نظریاتی کونسل کا رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ٹیکس سے متعلق بڑا اعلان

اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر لگنے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی قرار دیتے ہوئے اسے غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔ 

کونسل کے اجلاس میں میں کئی اہم فیصلے اور آراء دی گئیں۔ کونسل نے دیت کے قانون میں پیش کردہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا۔ رائے دی گئی کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں، جبکہ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

کونسل نے مزید کہا کہ جب حلال اجزا پر مشتمل انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا والی انسولین استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ شہادت کے لیے رکھے گئے وہ نسخے قرآن کریم، جن پر غلاظت کے اجزا لگے ہوں، شہادت ریکارڈ ہونے کے فوراً بعد پاک کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے مناسب قانون سازی کی جائے۔

انسانی دودھ ذخیرہ کرنے والے اداروں کے حوالے سے رائے دی گئی کہ یہ مخصوص شرائط کے تحت قائم ہو سکتے ہیں، لیکن مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے قانون سازی ضروری ہے اور اس عمل میں کونسل کو شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کونسل نے 11 ستمبر کو سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مدخولہ عورت کو طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازم قرار دینا قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

مزید برآں، کونسل نے تجویز دی کہ ایک رنگ ٹون تیار کی جائے جس کے ذریعے شہریوں کو ہدایت دی جائے کہ ماہِ ربیع الاول میں مقدس کلمات اور تحریرات والے بینرز، جھنڈوں اور جھنڈیوں کا ادب کریں اور ان کی بے حرمتی سے بچیں۔

Related Articles