Skip to content
مارخور کے شکار کے پرمٹ کی نیلامی کتنے لاکھ ڈالرز میں ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Home - آزاد سیاست - مارخور کے شکار کے پرمٹ کی نیلامی کتنے لاکھ ڈالرز میں ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
خیبرپختونخوا کے محکمۂ جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق اس بار ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ بولی دی گئی، جو اب تک کی سب سے زیادہ بولی قرار دی جا رہی ہے۔
محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے صوبے کو مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔
اس پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جاتا ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں کردار ادا کرتی ہیں۔
حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ ایک منظم پالیسی کے تحت کی جاتی ہے جس کا مقصد نایاب جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔
مارخور، جو پاکستان کا قومی جانور ہے، کے شکار کے لیے محدود اور باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے تاکہ اس نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔