پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے شکست دے دی،2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری، شاہین، نعمان اور ساجد کی تباہ کن بولنگ نے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 51 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، لیکن پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے حاوی ہو کر مہمان ٹیم کو سنبھلنے نہ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی اور ساجد خان کی شاندار بولنگ نے افریقہ کے بلے بازوں کو بے بس کر دیا اور پوری ٹیم صرف 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسری اننگز نے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پہلی اننگز میں نعمان علی نے تاریخی بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کر کے 37 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا، جبکہ ساجد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، عبداللہ شفیق 41، بابر اعظم 42 اور کپتان سعود شکیل نے 38 رنز بنائے، اس طرح پاکستانی ٹیم 167 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
چوتھے روز کی اہم جھلکیاں
چھوتھے روز کھیل کا آغاز ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا، تاہم ڈی ذوزی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نعمان علی نے یکے بعد دیگرے ٹریسٹن اسٹبز اور ڈیوڈ بریوس کو پویلین واپس بھیجا، جس سے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن مزید دباؤ میں آگئی۔
ریان ریکلیٹن جو کہ افریقہ کی اننگز کے واحد سیٹ بلے باز تھے، 45 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے، شاہین شاہ آفریدی نے بعد میں کائل وریینی اور سبراین کو بھی ٹھکانے لگایا۔
آخری وکٹ میتھو سوامے کی گری، جنہیں ساجد خان نے آؤٹ کیا اور یوں پاکستان نے 93 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔
پہلی اننگز
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 378 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں امام الحق نے 93 اور سلمان علی آغا نے بھی 93 رنز اسکور کیے اور کپتان شان مسعود نے 76 اور محمد رضوان نے 75 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ جواب میں افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ
پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا، لیکن پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ افریقہ کو فتح کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا، جو کہ بظاہر ممکن دکھائی دے رہا تھا، لیکن پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر مہمان ٹیم کو دبوچ لیا۔
شاہین، نعمان اور ساجد کی جادوئی بولنگ
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مجموعی طور پر میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی رفتار و سوئنگ سے حریف بلے بازوں کو پریشان کیا، نعمان علی نے تجربے اور اسپن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے اہم وقت پر 3 وکٹیں لے کر جنوبی افریقی اننگز کی کمر توڑ دی۔
میچ کا ٹرننگ پوائنٹ
میچ کا ٹرننگ پوائنٹ پاکستان کی پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری ثابت ہوئی، جس نے افریقہ پر نفسیاتی دباؤ پیدا کیا۔ بعد ازاں، پاکستانی بولرز کی جارحانہ لائن اور لینتھ نے ہدف کے تعاقب کو افریقہ کے لیے ناممکن بنا دیا۔
سیریز کی صورتحال
پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اب 1-0 کی سبقت حاصل ہے اور دوسرا میچ جیت کر گرین شرٹس کلین سوئپ کرنے کے لیے پُرامید ہے۔