نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی سےاب تک 100 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے خصوصی اجلاس میں ڈاکٹرعذرا پیچوہو کو بتایا گیا کہ ایچ آئی وی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیرقانونی بلڈ بینک اور اتائی ڈاکٹر ہیں جہاں اسکریننگ کے بغیر خون کا عطیہ مریضوں کو لگایاجاتا ہے۔
صورتحال پرنوٹس لیتےہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنے سمیت غیرقانونی بلڈ بینک کو سیل کرنےکا حکم جاری کردیا۔