جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی شاندار رونمائی اسلام آباد میں کی گئی۔

تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتان پاکستان کے سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے ڈونوون فریرا نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

انہوں نے بتایا کہ عثمان خان اسپن بولرز کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسی لیے انہیں موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
کوچ کے مطابق نوجوان اسپنر عثمان طارق ایک باصلاحیت ٹیلنٹ ہیں، جنہیں مستقبل میں اہم اثاثہ بنایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کو فی الحال ون ڈے فارمیٹ تک محدود رکھا گیا ہے اور انہیں اپنی فارم واپس حاصل کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ دینی ہوگی۔

ہیسن نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمبی نیشنز اور آپشنز پر غور کر رہی ہے ان کے مطابق محمد حارث ایک باصلاحیت نوجوان بیٹر ہیں مگر انہیں دستیاب مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کوچ نے واضح کیا کہ جو کھلاڑی اس وقت ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانی ہوگی۔
انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن ٹیم کے لیے بہت بڑا موقع تھا تاہم شکست مایوس کن ثابت ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ، حکومت کا سیکیورٹی سے متعلق بڑا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے مختلف شعبوں—بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ—میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ بڑے ایونٹس میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے عالمی ایونٹس سے قبل اپنی تیاریوں کو جانچنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوگی، جبکہ پاکستانی شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو گھریلو میدانوں میں ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles