بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل

بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل

بھارت کی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کو خطرناک چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے  ون ڈے میچ کے دوران ایلکس کیری کا کیچ لینے کی کوشش میں پسلیوں کے نچلے حصے پر شدید چوٹ آئی، جس کے نتیجے میں اندرونی خون بہنا شروع ہو گیا۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی حالت خطرے میں ہے اور ان کے جسم کے وایٹلز بھی غیر معمولی حد تک کم ہو گئے ہیں، جس کے باعث فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔٫

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کو کم از کم دو سے سات دن تک اسپتال میں رکھا جائے گا، اور ان کی صحت یابی کا دورانیہ معمول سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے،  ابتدا میں تین ہفتے آرام تجویز کیا گیا تھا، مگر اب امکان ہے کہ وہ زیادہ عرصہ میدان سے باہر رہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ایس ایل میں بڑا جھٹکا، معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز معطل

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر ان کا علاج شروع کیا ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

 اس واقعے نے کرکٹ کمیونٹی اور شائقین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شریاس آئر کی صحت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *