ایپل کا میک بک خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

ایپل کا میک بک خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

ایپل روایتی طور پر اپنے میک بک پریمیم اور مہنگے لیپ ٹاپ کے طور پر پیش کرتا ہے، مگر رپورٹس کے مطابق کمپنی پہلی بار بجٹ لیپ ٹاپ مارکیٹ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بلوم برگ کے صحافی مارک گرومن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل 2026 میں ایک نیا کم قیمت میک بک متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، جس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے بہت کم ہوگی، جبکہ بعض رپورٹس میں اس کی قیمت 599 ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا کم قیمت میک بک اس وقت “J700” کوڈ نام کے تحت ابتدائی پروڈکشن میں موجود ہے۔ قیمت کم رکھنے کے لیے ایپل اس ڈیوائس میں موجودہ میک بک ایئر کی نسبت چھوٹی اسکرین اور کم لاگت والا LCD پینل استعمال کرے گا۔ اس کا سائز ممکنہ طور پر 12 انچ کے قریب ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل اس نئے میک بک میں A-سیریز آئی فون پروسیسر لگانے پر بھی غور کر رہا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ میک بک لیول پرفارمنس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آ ئی ٹی انڈسٹری کا سنگ میل ، پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپر کی عالمی پذیرائی

ٹیک ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیا لیپ ٹاپ خاص طور پر طلبہ، عام صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے متعارف کرایا جائے گا، جنہیں روزمرہ کے کام جیسے ویب براؤزنگ، ڈاکیومنٹس کی تیاری اور ہلکی پھلکی میڈیا ایڈیٹنگ کے لیے ایک کم قیمت ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایپل اس کے ذریعے تعلیم کے اس شعبے میں بھی مؤثر طریقے سے جگہ بنانے کا خواہش مند ہے، جہاں اس وقت کروم بُکس کا غلبہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ایپل کا 300 سے 600 ڈالر کی قیمت میں میک بک لانچ کرنا ایک بڑی اسٹریٹجک تبدیلی ہو گی۔ اس وقت کمپنی کا سب سے سستا میک بک ایئر M4، 999 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ کچھ ریٹیلرز 5 سال پرانا M1 میک بک ایئر تقریباً 600 ڈالر میں فروخت کر رہے ہیں۔
موجودہ معاشی صورتحال میں، جب صارفین مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کا یہ کم قیمت میک بک وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے ذریعے کمپنی ایک نئی اور وسیع تر مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔

Related Articles