وفاقی آئینی عدالت میں نذر عباس کی بطور ایڈیشنل رجسٹرار تعیناتی  کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی آئینی عدالت میں نذر عباس کی بطور ایڈیشنل رجسٹرار تعیناتی  کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار بی پی ایس۔21، نذر عباس کو باضابطہ طور پر ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) مقرر کر دیا ہے۔

یہ تعیناتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کا اعلان سرکاری نوٹیفکیشن نمبر ’F.24/2/2025-FCCP‘ کے ذریعے کیا گیا، جسے گزٹ آف پاکستان کے پارٹ۔1 میں شائع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق نذر عباس کی تقرری آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 208 اور سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015 کے تحت مجاز اختیارات استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ نذر عباس 15 نومبر 2025 سے 3 سالہ مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے اور ان پر وہ تمام معیاری شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے جو اس عہدے کے لیے مقرر ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کی منظوری وفاقی آئینی عدالت کے معزز چیف جسٹس نے دی ہے۔ رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے، جسے اٹارنی جنرل فار پاکستان، لا اینڈ جسٹس ڈویژن، سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرارز سمیت متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ نذر عباس کو بھی ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے، جبکہ اے جی پی آر اسلام آباد اور سپریم کورٹ بلڈنگ کے پری آڈٹ سیل کو بھی کاپی جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخواہ سے چوٹی کے قانون دان و سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سید ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کا حصہ بن گئے

وفاقی آئینی عدالت کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اسے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ نذر عباس سپریم کورٹ میں اپنی طویل سروس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کو باضابطہ اشاعت کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس، اسلام آباد کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *