موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے کا کہنا ہےکہ موٹر وے کے دو سیکشنز کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے جہاں پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک اورسوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے اور سفر کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور موٹر وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: موٹر وے سروس ایریا میں اوور چارجنگ پر کریک ڈاؤن، دکانوں اور ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

