اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ کی غلط فہمی اور ہٹ دھرمی نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو بند رن وے پر لینڈ کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کارن وے 28لیفٹ مرمت کیلئے بند ہے، رن وے28لیفٹ بند ہونے اور رن وے28رائٹ کھلے ہونے کا نوٹم بھی جاری کیا گیا تھا۔
پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ 28رائٹ کی بجائے 28لیفٹ کے بند رن وے کی بنائی، ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونے کا بتایا غیر ملکی ایئرلائن کا پائلٹ آخر وقت تک یہی کہتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر ہے۔
مزید پڑھیں: طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کمی، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی ی جانب سے اعداد و شمار جاری

