فرخ کھوکھرغیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد چند گھنٹوں میں رہا

فرخ کھوکھرغیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد چند گھنٹوں میں رہا

معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اورالمعروف تاجی کھوکھر کے فرزند فرخ کھوکھر کو پولیس نے غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں زیرو پوائنٹ اسلام آباد کے قریب قائم ناکے سے حراست میں لیا تھا، تاہم چند ہی گھنٹوں بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پـڑھیں: پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا

پولیس ذرائع کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران فرخ کھوکھر کی گاڑی سے مبینہ طور پر بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا، جہاں ان سے ابتدائی تفتیش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ اسلحے اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد رہائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کےلیے بڑی خبر

فرخ کھوکھر کا تعلق ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہےوہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے بھتیجے، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچا زاد بھائی اور امتیاز کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے صاحبزادے ہیں۔

Related Articles